قومی اسمبلی، بجٹ سیشن کے دوران آفتاب شیر پاؤ اور محمود خان اچکزئی کی خوشی گپیاں اور قہقے

سپیکر اشاروں سے منع کرتے رہے

پیر 5 جون 2017 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2017ء) قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں بحث کے دوران آفتاب احمد شیر پاؤ اور محمود خان اچکزئی کی خوشی گپیاں اور قہقے سپیکر ایاز صادق اشاروں سے انہیں منع کرتے رہے، گزشتہ روز جب بجٹ کے حوالے سے بحث جاری تھی اس دوران آفتاب احمد شیر پاؤ اور محمود خان اچکزئی کی خوشی گپیوں اور قہقوں کی آوازیں بہت بلند تھیں تاہم سپیکر نے انہیں وارننگ دینے کے بجائے ہاتھ اور انکھوں کے اشارے سے چپ رہنے کا حکم دیتے رہے، دونوں اراکین دیر تک خوش گپیوں میں مصروف رہے۔