سبی ،گردنواح میں گرانی کا جن بے قابو، پینے کے صاف پانی سمیت بجلی بحران شدت اختیار کرگیا

پیر 5 جون 2017 20:06

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) سبی و گردنواح میں گرانی کا جن بے قابو پینے کے صاف پانی سمیت بجلی بحران شدت اختیار کرگیا روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ سبی پرائس کنٹرول کمیٹی نرخنامے پر عملددآمد نہ کراسکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق کمشنر سبی ڈویژن وڈپٹی کمشنر سبی کی ہدایات کے باوجود سبی شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا پھل فروٹ کھجور مچھلی گوشت عوام کی دسترس سے باہر ہوگئی ماہ رمضان میں انتظامیہ کی طرف سے مہنگائی کو روکنے کے دعوے سب ہوا میں اڑ گئے تاجر دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مگن نظر آرہے ہیں سبی میں پرائس کنڑول کمیٹی نے نرخنامے تو جاری کردئیے تاہم اس پر عملدرآمد کرنے میں بری طرح ناکامی کا شکار رہی سبی میں شدت گرمی کے باوجود بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ پینے کے صاف پانی کی کئی علاقوں میں قلت سے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا عوامی سماجی سیاسی حلقوں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی کو مکمل فعال کیا جائے ۔

جبکہ ایشاء کا گرم ترین علاقہ ہونے کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے سبی شہر وگردونواح میں پینے کے صاف پانی کی قلت دور کرکے روزہ داروں کو ریلیف دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :