کوئٹہ ،عرس درگاہ شاہ نورانی کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا ، ڈپٹی کمشنر خضدار کا درگاہ کی مکمل سیکورٹی صورتحال کاجائز ہ

پیر 5 جون 2017 20:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) درگاہ شاہ نورانی کے عرس کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیاہے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے درگاہ شاہ نورانی کے عرس کا افتتاح کیا اور بعدازاں وہاں سیکورٹی صورتحال کاجائزہ لیا بلکہ آنے والے زائرین سے بھی ملاقات کی میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ درگاہ شاہ نورانی عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اس وقت فرنٹیئر کوربلوچستان ،لیویز فورس ،بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکارسیکورٹی کی صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں بلکہ اس سلسلے میں کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :