امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی پیر 5 جون 2017 19:31

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد ..
اورلینڈو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05جون2017ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے باعث متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کی جانب سے صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔ تاہم تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے یا نہیں۔