پشاور،ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کا احتجاجی کیمپ ، شدید گرمی کے باوجود 12ویں روز بھی جاری

پیر 5 جون 2017 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے احتجاجی کیمپ ، شدید گرمی اور روزہ کے باوجود 12ویں روز بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

ایل آر ایچ انتظامیہ کیخلاف لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ میں ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے عہدیدار ، ایل آ رایچ ، کے ٹی ایچ سے تعلق رکھنے والے ینگ ڈاکٹرز بھی شرکت کررہے ہیں جبکہ رات کے اوقات کار میں بھی ینگ ڈاکٹر کا احتجاج جاری رہتا ہے،شدید گرمی اور روزہ کے باوجود ڈاکٹروں کا احتجاج گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔

احتجاجی کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر گلاب نور نے کہا کہ فوری طور پر ہمارے مطالبات کوتسلیم کیا جائے روزہ میں بھی احتجاج جاری رکھا جائے گا ۔ ڈاکٹر مرتضیٰ ، ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر بشارت اور ڈاکٹر دائود کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے ۔