تین بجلی گھروں کے باوجودضلع مالاکنڈمیںلوڈشیڈنگ کادوارانیہ 22گھنٹوں تک پہنچ گیا

پیر 5 جون 2017 18:57

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) تین بجلی گھروں کے سرزمین ضلع مالاکنڈمیں بجلی کے لوڈشیڈنگ کادوارانیہ 22گھنٹوں تک پہنچ گیاسرکاری سکولوں کے طلباء بھی سڑکوں پرنکل آئیں تحصیل بٹ خیلہ کے سرکل اپریشن کے انچارج صوبیدارظاہرشاہ نے طلباء کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرکے طلباء پرامن طریقے سے منتشرہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تین بجلی گھروں کے سرزمین ضلع مالاکنڈمیں بائیس گھنٹے بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ عروج پرجس کی وجہ سے عوام ذہنی مریض بن گئے بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کے اوسان خطاہوگئے ہیںگزشتہ روزسرکاری سکولوں کے طلباء بھی بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پرنکل آئیں پشاوراورمنگورہ روڈ کوبندکرکے اطلاع ملتے ہی مالاکنڈلیویز فورس کے تحصیل بٹ خیلہ کے سرکل اپریشن انچارج صوبیدارظاہرشاہ اورپوسٹ کمانڈرصوبیدارعمرواحد نے طلباء کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرکے طلباء پرامن طریقے سے منتشرہوگئے ۔

(جاری ہے)

بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی سے چلنے والے تمام کاروبارمکمل طورپرٹھپ ہوکررہ گیا جس کی وجہ سے ہزاروں نوجوان بے روزگار ہوچکے ہیں جبکہ پانی کی شدیدقلت کی وجہ سے علاقہ کربلاکامنظرپیش کرتے ہیںاورعلاقے کے باپردہ خواتین دوردورسے سروں پرپانی لانے پرمجبورہیں۔

متعلقہ عنوان :