بٹ خیلہ،مالاکنڈگائوں تھانہ میںموٹرکارنے سڑک کے کنارے پرکھڑے نوجوان کوٹکرمارکرکچل ڈالا

نوجوان موقع پرجاں بحق ،مالاکنڈلیویز نے ڈرائیورکوگرفتارکرکے گاڑی کوقبضے میں لیکررپورٹ درج کرلی

پیر 5 جون 2017 18:57

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) مالاکنڈگائوں تھانہ میںموٹرکارنے سڑک کے کنارے پرکھڑے نوجوان کوٹکرمارکرکچل ڈالانوجوان موقع پرجاں بحق مالاکنڈلیویز نے ڈرائیورکوگرفتارکرکے گاڑی کوقبضے میں لیکررپورٹ درج کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مالاکنڈایجنسی کے گائوں تھانہ میں بائی پاس کے قریب موٹرکارنمبرLPT.566جوڈرائیورحمزہ ولدسلیم ساکن گٹ کوٹوجلالہ چلارہاتھاکہ سڑک کے کنارے پرکھڑے نوجوان اکرام ولدخائستہ محمدکوکچل ڈالاجس کے نتیجے میں وہ موقع پرجاں بحق ہوگئے ملزم نے گاڑی کوچھوڑکرجائے وقوعہ سے فرارہوگئے بعدازاں مالاکنڈلیویز فورس کے صوبیدارسمیع باچاسپاہی سہیل خان نے ان کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیااورگاڑی کوقبضے میں لیکررپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :