لندن حملے ،ٹرمپ کی ’’ بے بنیاد‘‘ٹوئٹ کا جواب دینے کے علاوہ کرنے کو اور بہت سارے اہم کام ہیں،مئیر لندن صادق خان

پیر 5 جون 2017 18:37

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2017ء) لندن کے میئر صادق خان کے پاس لندن میں دہشتگرد حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھیجی گئی ’’ بے بنیاد‘‘ٹوئٹ کا جواب دینے کے علاوہ کرنے کو اور بہت سارے اہم کام ہیں،یہ بات ان کے دفتر کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے گئے بیان میں بتائی گئی ہے۔صادق خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ میئر اس خوفناک اور بزدلانہ دہشتگرد حملے کا جواب دینے کیلئے کام میں مصروف ہیں۔

ان کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کے بے بنیاد ٹوئٹ کا جواب دینے کی بجائے کرنے کیلئے اور بہت سارے انتہائی اہم کام ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ میں ان کے اس بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا تھا کہ جس میں انہوں نے لندن کے شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ مسلح پولیس آفیسرز کے علاوہ سڑکوں پر مزید پولیس اہلکار دیکھ کر خوفزدہ نہ ہوں۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ وقت آچکا ہے کہ ہم سیاسی طور پر خود کو صحیح ثابت کرنا چھوڑ دیں اور لوگوں کی سلامتی کیلئے کام کریں اور صادق خان کی حقارت آمیزی کا خاتمہ کریں۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے اس حملے میں کم از کم ساتھ افراد ہلاک اور 48افراد زخمی ہوئے اور لندن کے میئر کا کہنا ہے کہ خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ہفتے کو تین حملہ آوروں کا لندن برج پر راہگیروں پر وین چڑھانے اور خوشیاں منانے والوں پر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد صادق خان نے لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ زیادہ پولیس اہلکاروں کی سڑکوں پر موجودگی دیکھ کر خوف زدہ نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :