سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پرویز مشرف سے ملاقات کیلئے دبئی روانہ

�ٓج) پرویز مشرف کے افطار ڈنر میں شرکت کریں گے ، ملاقات میں اپوزیشن کے گرینڈ الائنس پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

پیر 5 جون 2017 18:16

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا پرویز مشرف سے ملاقات کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا جنرل (ر) پرویز مشرف سے ملاقات کیلئے دبئی روانہ ہو گئے۔ صاحبزادہ حامد رضا 6جون کو جنرل (ر) پرویز مشرف کے افطار ڈنر میں شرکت کریں گے ۔ دونوں راہنمائوں کی ملاقات میں اپوزیشن کے گرینڈ الائنس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تیسری سیاسی قوت سامنے لانے کیلئے مشاورت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے دبئی روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیرو کارکردگی والے حکمران ہیرو بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ نواز شریف جے آئی ٹی میں بچ نہیں سکتے۔ اب احتساب کا عمل رکنا نہیں چاہیے کیونکہ سیاست میں بھل صفائی ضروری ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کے لئے رابطے مکمل ہو چکے ہیں۔ عید کے بعد قوم کو گرینڈ الائنس کے قیام کی خوش خبری سنائیں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں کرسکی۔ روزے داروں کی بددعائیں حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی۔