پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ضلعی ایمرجنسی افسران نے ماحولیات کا عالمی دن منایا

کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے ریسکیو محافظ مل کر ماحول کو محفوظ بنانے میں اپناکردار ادا کریں ، ڈاکٹر رضوان نصیر

پیر 5 جون 2017 18:12

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب کے بیشتر اضلاع کے ضلعی ایمرجنسی افسران نے ماحولیات کا عالمی دن منایا۔اس دن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ دن منانے کا مقصد عالمی سطح پر صحت مند اور انسانی زندگی میں سبز ہ کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ، مثبت ماحولیاتی اقدامات کے ذریعے سرکاری و غیر سرکاری سطح پر ماحولیاتی مسائل کو حل کرنا اور عوام کو اس بات کا احساس دلانا ہے کہ ماحول کو محفوظ بنانے کے ہم سب ذمہ دار ہیں اس لیے ہم سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ معاشرے کے تمام سٹیک ہولڈرز مل کر ماحول کو محفوظ بنائیں۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز بشمول میڈیا کو آگے آنا چاہیے اور اس دن کو منا کر لوگوں میں یہ شعور اجاگر کرنا چاہیے کہ ہم مل کر موثر اور مثبت تبدیلی لائیں اور ماحولیاتی مسائل کو حل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس دس لاکھ رضاکاروں پر مشتمل ریسکیو محافظ فورس کے ذریعے گو گرین پلانٹیشن ڈرائیو کے سبب صحت مند معاشرے کیلئے کام کررہی ہے جس کی وجہ سے خود بخود سانحات بشمول سیلاب میں کمی آئے گی۔

انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کو اپنے اپنے اضلاع میں شجرکاری مہم، ری سائیکلنگ، گردو نواح کی صفائی ستھرائی،ایمرجنسی پری پیریڈ نیس اینڈ ریسپانس، ایمرجنسیز کی روک تھام، صحت کے اقدامات کو فروغ دینا اور محفوظ طرزِ زندگی، فائر اینڈ بلڈنگ سیفٹی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام سمیت دیگر اقدامات کے ذریعے عوام کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کریں ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور شجر کاری مہم، فلم فیسٹول، ڈاکومنٹریز، کمیونٹی کی سطح پر سمینار، مضمون نگاری ، پوسٹر کیمپئن اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لائیں ۔

متعلقہ عنوان :