عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شعور ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کاآغاز

پیر 5 جون 2017 18:12

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) معروف سماجی رہنما شاہد محمود انصاری ، ماہر تعلیم پروفیسر عنایت علی قریشی نے کہا ہے کہ مستقبل میں ماحولیات سے وابستہ بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ، لہٰذا شجرکاری کو فروغ دے کر ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 جون عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شعور ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول میں شجرکاری کے حوالے سے پودے لگانے کی تقریب میں کیا۔ اس موقع پر ادارہ ہذا میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے اور ان کی نگہداشت و پرورش کے حوالے سے بھی ٹھوس اقدامات ترتیب دئیے گئے ۔