امسال 5لاکھ60ہزار کاشتکاروںکو زمین کی صحت کے کارڈ جاری کئے جائیں گے

پیر 5 جون 2017 18:12

امسال 5لاکھ60ہزار کاشتکاروںکو زمین کی صحت کے کارڈ جاری کئے جائیں گے
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء)حکومت پنجاب نے زرعی زمینوں کی زرخیزی اور پیداوار بڑھانے کیلئے کسان دوست اقدام اٹھایا ہے جس کے تحت امسال 5لاکھ60ہزار کاشتکاروںکو زمین کی صحت کے کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے چار سالوں میں 28لاکھ کاشتکاروں کو زمین کی صحت کے کارڈجاری کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کارڈ کی مدد سے کاشتکارکو تجزیہ کے بعد اپنی زمین کی بافت اور مسائل کے تدارک،قابل حصول غذائی عناصر کی معلومات اور اس کے مطابق کھادوں کے متناسب استعمال کا پتا چل سکے گااور کھادوں پر خرچ کم ہونیکی وجہ سے کاشتکار کے منافع میں اضافہ ہوگا۔علاوہ ازیں کاشتکار کو اس کارڈ کی مدد سے اپنی زمین میں موجود اجزائے کبیرہ وصغیرہ کی مقدار معلوم ہوسکے گی۔ زمین کی صحت کے کارڈ کے حصول کیلئے کاشتکار محکمہ زراعت توسیع کے مقامی دفاتر میں اپنی رجسٹریشن کروائیں یا اپنے ضلع میں موجود مٹی وپانی کے تجزیہ کی لیبارٹریوں سے رابطہ کریں۔