پیسٹ وارننگ کاعملہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں پیسٹ سکائوٹنگ کیلئے بھجواناشروع

پیر 5 جون 2017 18:12

پیسٹ وارننگ کاعملہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں پیسٹ سکائوٹنگ کیلئے بھجواناشروع
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کی دیکھ بھال کے لئے بارانی علاقہ سے پیسٹ وارننگ کا عملہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میںپیسٹ سکائوٹنگ کے لئے بھجوانا شروع کر دیا ہے۔ یہ عملہ کپاس کی کاشت کے ہر مرحلہ کی مکمل نگرانی کرے گا اور کپاس کی تیسری چنائی تک کپاس کے علاقوں میں موجود رہے گا۔

کاشتکار حضرات خود بھی کپاس کی فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکائوٹنگ کریں ۔

(جاری ہے)

کپاس کی بوائی کا کام مکمل ہوچکا ہے اور پنجاب کے 20اضلاع میں کپاس بوئی گئی ہے۔ کپاس کے کاشتکار کسی بھی مرحلہ پر محکمہ زراعت کے عملہ سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کی ہر ممکن رہنمائی کرنا ہمارا فرض ہے۔ اس کے لئے ہیلپ لائن 0800-15000 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کپاس کی بہتر کاشت کے لئے محکمہ زراعت کا عملہ دن رات مصروف عمل ہے اور کپاس کے کاشتکاروں سے رابطہ میں ہے۔ رواں سال کپاس کی بہترپیداوار لینے والے کاشتکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔