ڈیر ہ اسماعیل خان، جائیداد کے تنازعہ پر دیوروں کی فائرنگ سے بھابھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئی

پیر 5 جون 2017 18:05

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2017ء) جائیداد کے تنازعہ پر چاہ حسن شاہ بورنگ پروآمیں دیوروں کی فائرنگ سے بھابھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئی ،بھائی نے تھانہ پروآ میں بیوی کے زخمی ہونے کا مقدمہ تین بھائیوں کے خلاف درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جائیداد کے تنازعہ پر تھانہ پروآ کے علاقہ چاہ حسن شاہ بورنگ پروآ میں سبطین ،غلام عباس اور زوالفقار نامی بھائی دوپہر ایک بجے کے وقت اپنے بھائی امیر مختیار ولد محمد شفیع کے گھر میں داخل ہوئے اور اپنے بھائی امیر مختیار اور اسکی بتیس سالہ بیوی گلشن بی بی زوجہ امیر مختیار پر فائرنگ کر دی فائرنگ سے امیر مختیار خوش قسمتی سے بچ گیا جبکہ اسکی بیوی گلشن بی بی زخمی ہوگئی جس کو سول ہسپتال پروآ داخل کر ادیا گیا ہے پروآ پولیس نے امیر مختیار کی رپورٹ پر اسکے تین بھائیوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :