نارنگ منڈی‘پٹرول پمپ پر 100روپے کے نوٹ پرہنگامہ فائرنگ سے پٹرول پمپ کا شفٹ انچارج جاںبحق

پیر 5 جون 2017 18:05

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2017ء) سابق رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری چوہدری اعجاز احمدسیہول کے پٹرول پمپ پر 100روپے کے نوٹ پرہنگامہ فائرنگ سے پٹرول پمپ کا شفٹ انچارج شعیب ذوالفقار سکنہ منڈیالی جاںبحق ملزمان اسلحہ لہراتے فرارہوگئے قتل کی لرزہ خیز واردات پر علاقہ میںخوف وہراس پھیل گیا پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش قبضہ میںلے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی گئی۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ پٹرول پمپ پر تیل ڈلوانے کے دوران ایک سو روپے کے پرانے نوٹ پر مقتول اور ملزمان کے مابین تلخ کلامی کے بعد لڑائی جھگڑا ہوا اور موقع پر فریقین میںمصالحت کروادی گئی بعدازاں چندگھنٹے بعد موٹرسائیکل سوارملزمان پٹرول پمپ پرآئے اور للکارے مارتے ہوئے آزادانہ فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں پٹرول پمپ کاشفٹ انچارج شعیب ذوالفقار زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا مقتول کی نعش جب گھرپہنچی تو کہرام مچ گیاہر آنکھ اشکبارتھی نارنگ منڈی پولیس نے جنڈیالہ کلساںکے چار ملزمان سرفراز اورفیصل وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی تشکیل دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :