پنجاب وائلڈلائف پالیسی اور ایکشن پلان تشکیل دیا جارہا ہے ‘خالد عیاض خان

جانوروں کی معدوم ہوتی نسلوں کی بحالی و افزائش پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے ‘ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب

پیر 5 جون 2017 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2017ء) جانوروں اور پرندوں کی معدوم ہوتی نسلوں کی بحالی اور بڑھوتری کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ وائلڈلائف پالیسی اور ایکشن پلان تشکیل د یاجارہاہے ۔ وائلڈلائف پالیسی کی تشکیل سے وائلڈلائف ایکٹ اور اس کے عملی نفاذ کے درمیان موجود خلاء کو دور کرنا ممکن ہو سکے گا ۔ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے یہ بات اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی ، ایسو سی ایٹ پروفیسر پنجا ب یونیورسٹی ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر زاہد اقبال خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گٹ والا فیصل آباد اور ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہورریجن حسن علی سکھیرا ، انچارج مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن سیل میاں حفیظ احمد کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی جنگلی حیات نے کہا کہ جانوروں اور پرندوں کی معدومی کی شکار نسلوں کی بحالی و حفاظت کیلئے انہیں ان کی قدرتی آما جگاہوں میں تحفظ فراہم کرکے جبکہ مصنوعی ماحول میں جانوروں اور پرندوں کی افزائش کے طریقوں میں جدت لاکر ہی ان کی نسلوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔خالدعیاض خان نے کہا کہ نایاب ہوتی نسلوں کی بحالی اور ان کی افزائش کے لئے پنجاب وائلڈلائف پالیسی کی تشکیل سے ان نسلوں کو دوبارہ متعارف کرو انا ممکن ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے کے آغاز سے قبل بعض محکموں سے این او سی یا کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کیا جاتاہے اس طرز پر وائلڈلائف پالیسی کے ذریعے اس امر کو یقینی بنایا جائیگا کہ کوئی بھی ادارہ یا شخص درخت کاٹنے سے پہلے محکمہ جنگلی حیات سے سرٹیفکیٹ لینے کا پابند ہوگاتا کہ اس پر موجود جنگلی حیات متاثر نہ ہو۔انہوں نے صوبہ کے تمام ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسران کو ہدایا ت دیں کہ وہ اپنے اضلاع میں موجود جنگلی حیات کی محفوظ پناہ گاہوں ، قدرتی آماجگاہوں اور کھلے علاقوں میں موجود جانوروں ، پرندوں اور رینگنے والے جانوروں کی نشاندہی کریں تاکہ درست اعداوو شمار کی روشنی میںایک مربوط ڈیٹا بیس تشکیل دیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :