حیدر آباد ،ْ گاڑیوں کے شیشے چوری کر نے کے الزام میں بعض افرادنے خاتون کو کھمبے سے باندھ دیا

پیر 5 جون 2017 18:05

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2017ء)حیدر آباد کے سائٹ ایریا میں بعض افراد نے گاڑیوں کے شیشے چوری جکر نے کے الزام میں خاتون کو بجلی کے کھبے سے باندھ دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شہریوں نے ٹنڈو محمد خان کی خاتون پر گاڑیوں کے شیشے چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بجلی کے کھمبے سے باندھ کر سرعام تشدد اور تذلیل ، خاتون مدد کی دہائیاں دیتی رہی مگر اہل علاقہ اس کا مذاق اڑاتے رہے ۔

ذرائع کے مطابق خاتون حیدر آباد میں کسی کام سے آئی تھی جو واپس جانے کیلئے گاڑی کے انتظار میں تھی کہ لوگوں نے اسے شیشے چوری کرنے کے الزام پر پکڑا اور پھر بجلی کے کھمبے کے ساتھ ہاتھ باندھ دئیے ، تھپڑ مارے اور سر عام تذلیل کی مگر پولیس کو واقعہ کی خبر تک نہ ہوئی تاہم کچھ دیر بعد اہل علاقہ نے خاتون کو آزاد کر ادیا ۔