جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن تقسیم کا کام جاری

سال رواں میں یوٹیلٹی سٹور زسے 80 لاکھ روپے سے راشن خریدا گیا

پیر 5 جون 2017 18:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن تقسیم کا کام جاری ہے۔ آٹا ، چاول ، گھی ، چینی ، دالوں اور مصالحوں پر مشتمل راشن پیکٹ بنائے جاتے ہیں۔ جماعت اسلامی یہ راشن مختلف اداروں سے خرید کر بڑے پیکٹوں کی صورت میں ضرورت منداور مستحقین تک پہنچاتی ہے۔ سال رواں میں یوٹیلٹی سٹور سے 80 لاکھ روپے سے راشن خریدا گیاہے۔

یوٹیلٹی سٹور کے ایم ڈی وسیم مختار نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جماعت اسلامی کی طرف سے اس سال لاکھوں روپے کی راشن خریداری یوٹیلٹی سٹورز پر اعتماد کا مظہر ہے۔سینیٹر سراج الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز کی طرف سے عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن آٹا ، چاول ، چینی ، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کر کے غریب پروری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا ملک بھر میں خدمت خلق کا وسیع ترین اور قدیم نیٹ ورک ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے قدرتی آفات ، سیلاب ، زلزلہ زدگان کی امداد و بحالی ، قربانی کے موقع پر مسحق افراد میں گوشت کی تقسیم اور ادارہ آغوش کے زیراہتمام دس ہزار یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور دیکھ بھال کا کام بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :