Live Updates

فردوس عاشق اعوان سمیت کئی ناراض رہنمائوں کی تحریک انصاف میں شمولیت اور جیالوں کی بڑھتی ہوئی بے چینی

․پیپلزپارٹی کا رمضان میں بھی رابطہ مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کا فیصلہ،پارٹی چئیرمین بلاول بھٹوزرداری 8جون کوملتان میں کارکنوں کے ساتھ افطارڈنر کریں گے،بلاول ماہ رمضان میں پورے ملک میں جائیں گے اور کارکنوں وعہدیدران کے گلے شکوے دور کریں گے،پارٹی ذرائع

پیر 5 جون 2017 15:54

فردوس عاشق اعوان سمیت کئی ناراض رہنمائوں کی تحریک انصاف میں شمولیت ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان سمیت کئی ناراض رہنمائوں کی تحریک انصاف میں شمولیت اورپارٹی ورکرز کی بڑھتی ہوئی بے چینی پر پیپلزپارٹی نے رمضان میں بھی رابطہ مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ،پارٹی چئیرمین بلاول بھٹوزرداری 8جون کوملتان میں کارکنوں کے ساتھ افطارڈنر کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹوزرداری پورے ملک میں جائیں گے اور کارکنوں وپارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے گلے شکوے دورکرنے کی کوشش کریں گے جبکہ چئیرمین بلاول بھٹو افطارڈنرکی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیرڈاکٹرفردوس عاشق اعوان ،نذرگوندل سمیت کئی ناراض رہنمائوں کی تحریک انصاف میں شمولیت پرجیالوں میں خاصی بے چینی پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

چندروزقبل ملتان میں جنوبی پنجاب کے نومنتخب عہدیدران کے اعزازمیں دئیے گئے افطارڈنرکی تقریب میں بھی سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی اورمخدوم احمد محمود کے سامنے بعض عہدیدران پارٹی کی صورتحال پر پھٹ پڑے۔ پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے محمودحیات ٹوچی خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی تنظیم نو کا اعلان ہونے کے باوجود نظریاتی کارکن آج بھی مایوسی کا شکارہیں۔

اگرکارکنوں کومایوسی سے نکالنا ہے تو بلاول بھٹوزرداری کو منظرعام پر لایا جائے اورشریک چئیرمین کو پیچھے لے جایا جائے۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان سمیت ناراض رہنمائوں کی تحریک انصاف میں شمولیت پرپیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ بعض لوگ اپنے مفاد کیلئے دوسری پارٹیوں میں جارہے ہیں،جو لوگ پارٹیاں چھوڑ کر جارہے ہیں ،کیا انہیں یقین ہے کہ وہ جس پارٹی میں جارہے ہیں وہ اقتدار میں آئے گی ۔پیپلزپارٹی ایک نظریے اورتحریک کا نام ہے ،جس پارٹی میں نظریات ہوں گے وہ کبھی ختم نہیں ہوسکتی،پیپلزپارٹی کافلسفہ اورمنشورقائم رہے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات