وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی وزیراعظم محمد نواز شریف کو اپنی حکومت کے چار سال مکمل کرنے پر مبارکباد

پیر 5 جون 2017 15:54

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی  وزیراعظم محمد نواز شریف کو اپنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو اپنی حکومت کے چار سال مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5جون 2013کومحمد نواز شریف پاکستان کے تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے یہ منفرد اعزاز محمد نواز شریف کو ہی حاصل ہے،نوازشریف نے ملکی تاریخ کی پہلی داخلی سلامتی پالیسی دی،ملک میں دہشتگردوں کی کمر توڑی، کراچی آپریشن سے دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی،توانائی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوااور لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی،ملکی معیشت کو بحال کر کے پاکستان کو اقوام عالم میں با وقار مقام پر کھڑا کیا،سی پیک اور امن کے قیام کیلئے اقدامات وزیراعظم محمد نواز شریف کا اس خطے کے عوام کو تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاان 4سال میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے عملی اقدامات اٹھائے،وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت 19سال بعد ملک میں مردم شماری کا تاریخی عمل مکمل ہوا۔اس سے پہلے آخری مردم شماری بھی 1998میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے دور میں ہوئی تھی،وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملکی تاریخ کی پہلی داخلی سلامتی پالیسی دی،ملک میں دہشتگردوں کی کمر توڑی گئی ،کامیاب کراچی آپریشن کیا اور دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی۔

مریم اورنگزیب نے کہاتوانائی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوااور لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی ،فقید المثال انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی تعمیر کا سہرا بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کے سر ہے۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں امن کا قیام اور فاٹا اصلاحات کے عمل کا آغاز ہوا،صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کیلئے تاریخ ساز اقدامات اٹھائے وزیراعظم تعلیمی اصلاحات اور ہیلتھ کیئر پروگرام ان تاریخ ساز اقدامات کی واضح مثال ہیں۔

وزیر مملکتنے کہا ملکی معیشت کو بحال کر کے پاکستان کو اقوام عالم میں با وقار مقام پر کھڑا کیا،سی پیک اور امن کے قیام کیلئے اقدامات وزیراعظم محمد نواز شریف کا اس خطے کے عوام کو تحفہ ہے۔منصوبے سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کا انقلاب آئیگاانہوں نے کہاآنیوالا سال حکومت کا آخری سال ہے ، تمام ترقیاتی منصوبوں کو انشا اللہ پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گاملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور صوبائی حکومتیں قومی ترقی ، خوشحالی اور ملی یکجہتی کے فروغ میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا ساتھ دیں۔ملک کے عوام کی فلاح اور خوشحالی ، جمہوریت اور جمہوری عمل کے تسلسل میں ہی پنہاں ہے