قطری عمرہ زائرین اور حجاج کو سہولت دینے کے پابند ہیں، سعودی عرب

قطر سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کے بعد سعودی شہری دوحہ سفر اختیار نہیں کر سکتے اور نہ ہی انہیں وہاں رہائش کی اجازت ہے، کسی دوسری منزل کی جانب سفر کے لئے وہ قطری سرزمین بھی استعمال نہیں کر سکتے، سعودی عرب سے قطر کا سفر اختیار کرنے والے اور وہاں مقیم افراد دو ہفتوں کے اندر وطن واپس لوٹ آئیں،سعودی حکومت کا بیان

پیر 5 جون 2017 15:33

قطری عمرہ زائرین اور حجاج کو سہولت دینے کے پابند ہیں، سعودی عرب
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) سعودی عرب نے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد واضح کیا ہے کہ قطر سے عمرہ اور حج کے لئے آنے والوں کو سعودی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے ہیں تاہم دارلحکومت ریاض سے جاری ہونے والے سعودی بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر سے عمرہ اور حج کے لئے آنے والوں کو سعودی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کے بعد سعودی شہری دوحہ سفر اختیار نہیں کر سکتے اور نہ ہی انہیں وہاں رہائش کی اجازت ہے۔ کسی دوسری منزل کی جانب سفر کے لئے وہ قطری سرزمین بھی استعمال نہیں کر سکتے۔ سعودی عرب سے قطر کا سفر اختیار کرنے والے اور وہاں مقیم افراد دو ہفتوں کے اندر وطن واپس لوٹ آئیں۔شاہی اعلان میں اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ہم قطری شہریوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ مملکت کا سفر اختیار کرنے والے اور وہاں کسی بھی سلسلے میں مقیم قطری شہری دو ہفتوں کے اندر سعودی عرب چھوڑ دیں، تاہم قطر سے عمرہ اور حج کے لئے آنے والوں تمام سہولت دی جائے گی۔