کراچی، ہنگامہ آرائی مقدمے میں ذوالفقارمرزا اور دیگر ملزمان باعزت بری

پیر 5 جون 2017 15:11

کراچی، ہنگامہ آرائی مقدمے میں ذوالفقارمرزا اور دیگر ملزمان باعزت بری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2017ء) ماتحت عدالت نے سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا اور دیگر کو پولیس کی بکتر بند پر چڑھ کر ہنگامہ آرائی کے مقدمے سے بری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرذوالفقار مرزا اوران کے ساتھیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے کراچی کے آرام باغ تھانے کی حدود میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر چڑھ کر ہنگامہ آرائی کی۔پیرکوکیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں ہوئی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ذوالفقارمرزا اور دیگر نامزد ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔

متعلقہ عنوان :