خیبر ایجنسی ،ْسیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کرکے 7دہشت گردوں کو ماردیا

پیر 5 جون 2017 13:42

خیبر ایجنسی ،ْسیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کرکے 7دہشت گردوں کو ..
خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2017ء) خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کرکے 7دہشت گردوں کو ماردیا ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے میں فضائی کارروائی کی گئی،کارروائی میں 7دہشت گرد مارے گئے۔فورسز کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کاتعلق کالعدم لشکر اسلام اور داعش سے تھا،کارروائی میں دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے۔