جنوبی وزیرستان،تیل وگیس تلاش کرنے والی6 مغوی اہلکار بازیاب

پیر 5 جون 2017 13:17

جنوبی وزیرستان،تیل وگیس تلاش کرنے والی6 مغوی اہلکار بازیاب
جنوبی وزیرستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) پہاڑوں میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے 6 مغوی اہلکاروں کو جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے بازیاب کرا لیاگیا ‘پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے مطابق مغویوں کوگزشتہ سال 6 نومبر کو ایف آر ڈیرہ اسمعیل خان اور ژوب کے پہاڑوں کے درمیان پہاڑی سلسلے میں تیل و گیس کی تلاش میں کام کے دوران اغوا کئے گئے تھے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پہاڑوں میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے 6 اہلکاروں کو 7 ماہ بعد اغوا کاروں سے بازیاب کرا لیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے مطابق مغویوں سرحد کے اس پار پہنچادئے گئے تھے‘تاہم پولیٹیکل انتظامیہ اور مقامی قبائلی عمائدین نے مغویوں کی رہائی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور آخر کار ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ‘پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفرالاسلام خٹک کے مطابق تمام چھ مغویوں کو اغوا کاروں نے رمضان شریف کے مبارک مہینے کی خاطر خیر سگالی کے جذبے کے طور پررہا کر دیا‘اور ان کو پاک افغان سرحد کے قریب حوالے کیا گیا‘پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق تمام مغویوں کو رہا ہونے کے بعد معمولی پوچھ گچھ کے بعد ان کے گھروں کی جانب لیویز اور خاصہ دار فورس کی سکیورٹی میں روانہ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :