وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا آغا شورش کاشمیر ی مرحوم کی بیوہ کے انتقال پراظہار تعزیت

پیر 5 جون 2017 11:08

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا آغا شورش ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے آغا شورش کاشمیر ی مرحوم کی بیوہ اور پی ٹی وی کے ڈائر یکٹر کرنٹ افیئرز آغا مسعود شورش کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اٴْن کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہا کہ مرحومہ نے آغاشورش کاشمیری کی رفاقت میں نہایت سرگرم زندگی گزاری اور آمرانہ حکومتوں کے خلاف جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے آغا مسعود شورش، آغا مشہود شورش اور مرحومہ کے دیگر پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :