Live Updates

سیالکوٹ کو پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ بنائیں گے اور متحد ہو کر سیالکوٹ سے ن لیگ کا خاتمہ کریںگے ،ہم سب نے مل کر ایک دوسرے کو مظبوط کرنا ہے ، پاکستان تحریک انصاف حق اور سچ کی لڑائی لڑ رہی ہے ،پی ٹی آئی کرپٹ حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی ،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اتوار 4 جون 2017 23:40

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کو پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ بنائیں گے اور متحد ہو کر سیالکوٹ سے ن لیگ کا خاتمہ کریںگے ،ہم سب نے مل کر ایک دوسرے کو مظبوط کرنا ہے ، پاکستان تحریک انصاف حق اور سچ کی لڑائی لڑ رہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کچہری روڈ پر واقع مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار ، چیئرمین پریس کلب سیالکوٹ انور حسین باجوہ ، جنرل سیکرٹری محمدرشید چودھری سمیت صحافیوں کی کثیر تعدادموجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فر دوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کی مرکزی قیادت سے مل کر سیالکوٹ سے ن لیگ کا خاتمہ کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام روزے کی حالت میں حکومت کو بد عائیں دے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر نہتے عوام پر گولیاں برسا رہا ہے ۔ پاک فوج بھارت کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ پاک بھارت ٹاکرے میں وہی ٹیم فتح سے ہمکنار ہو گی جس کے اعصاب مظبوط ہوں گے ۔ پاکستان کی 22کروڑ عوام کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں ۔ پاکستانی ٹیم کے بیٹسمینوں کے بیٹ چوکوں اور چھکوں سے ایسی گولہ باری کریں گے کہ ہندوستان کو اس کی نانی یاد آجائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات