چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کی لندن میں ہونیوالے دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت

معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ عمل ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت ہے

اتوار 4 جون 2017 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے گزشتہ رات لندن میں ہونے والے دہشتگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ عمل ہے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو پاکستان ہاؤس سے جاری کردہ مذمتی بیان میں اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کے جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔