منڈی بہاؤالدین ، ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے ایک بچہ جاں بحق، 2شدید زخمی

اتوار 4 جون 2017 21:50

منڈی بہاؤالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2017ء) منڈی بہاؤالدین میں ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے ایک بچہ جاں بحق، 2شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز منڈی بہاؤالدین میں 3بچے ریلوے پھاٹک کراس کر رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گئے، ٹرین کی زد میں آکر 1بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ٹرین کی زد میں آکر2بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔(علی )

متعلقہ عنوان :