حب،شاہ نورانی جانے والی زائرین کی بس ویراب کے قریب الٹ گئی

ایک شخص جاں بحق ، 30افرادزخمی ہوگئے

اتوار 4 جون 2017 21:20

ْحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2017ء) شاہ نورانی جانے والی زائرین کی بس ویراب کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 30افرادزخمی ہوگئے حادثے کے شکار افرادکا تعلق سند ھ کے علاقے نواب شاہ اور قاضی آحمد سے بتایا جاتاہے زخمیوں کو فوری طورپر جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب لایا گیا جہاں انھیں طبی دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ نورانی جانے والی زائرین کی بس ویراب ندی کے مقام پرموٹر سائیکل کو بچاتے ہو ئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تیس افراد زخمی ہوگئے جن میں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو سول ہسپتال حب میں طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا حادثے میں اعجاز احمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا اورزخمیوں میں ریاض ،گل شیر،وزیرولد محمد لونگ علی شیر،عبدالخالق،پرویز ،مبین علی،رشید،ضمیرعلی،خان محمد ،کریم بخش،بڑوخان،بلال ،حیدرعباس،سکندر،،شمیرخان،غلام مصطفی،لیاقت علی،معشوق علی،اڈوخان،شہزورخان،جاویدعلی،غلام حسین،انیس،شوکت علی اور زاہدحسین شامل ہیں ایک زخمی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتا یا کہ ڈرائیور ایک موٹرسائیکل کو بچایا اور دوسر ے کو بچاتے ہوئے ڈرائیورسے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی اور بس میں پچاس سے زائد افراد سوارتھے جبکہ ایدھی لسبیلہ کے انچارچ ڈاکٹر عبد الحکیم کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 28زخمی ہوئے تھے اس کے علاوہ ایک اور ٹریفک حادثے میں چھ افراد زخمی ہوگئے جنھیں اید ھی رضاکاروں طبی امداد کی فراہمی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :