مصطفی کمال کی لندن میں ہونے والے دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت

معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ عمل

اتوار 4 جون 2017 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2017ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے گزشتہ رات لندن میں ہونے والے دہشتگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ عمل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کے جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :