سبی ،ترقیاتی کاموں کیلئے آئے ہوئے 50کروڑ کے فنڈ ز کو کسی صورت ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،شہری اپنے حق کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کریں گے ،ترقیاتی فنڈز کو سٹرکوں پارکوں پر لگاکر نوازنے کا سلسلہ نیا نہیں سابق ادوار میں بھی یہ سلسلہ جاری تھا ،ہمیں اپنے مقاصد کیلئے متحد ومنظم ہونا پڑے گا

سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی کا جرگہ سے خطاب

اتوار 4 جون 2017 20:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے لے کر ڈپٹی کمشنر سبی تک سب کرپشن میں ملوث ہیں سبی کے ترقیاتی کاموں کیلئے آئے ہوئے 50کروڑ روپے کے فنڈ ز کو کسی صورت ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے سبی کے غیوز شہری قبائل اپنے حق کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کریں گے ترقیاتی فنڈز کو سٹرکوں پارکوں پر لگاکر نوازنے کا سلسلہ نیا نہیں سابق ادوار میں بھی یہ سلسلہ جاری تھا ہمیں اپنے مقاصد کیلئے متحد ومنظم ہونا پڑے گا ۔

اتوار کو وہ عوامی نیشنل پارٹی ، پاکستان پیپلز پارٹی اور آل سیاسی پارٹیز کے زیر اہتمام ارباب کانسی ہاؤس سبی میں گرینڈ جرگہ سے خطاب کر رہے تھے کہ انگریزوں کے ٹائم پر ترقیاتی کام بروقت اور ٹھیک ہوا کرتے تھے جب سے سیاسی میدان لگانے لگا سب کو معلوم ہوگیا کہ حکومت کس طرح بنتی ہے اسپیشلیسٹ اپنی مرضی کے حکمران بھی لاتے ہیں اور عوام کو استعمال بھی کرتے ہیں ہمارے اندر جو خامیاں ہیں انہیں دور کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کو واحد شہر سبی ہے جہاں لوگ باہر سے آکر کماکر جاتے ہیں سبی کا تو یہ حال ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے آفس میں کام کرنے والوں کی بھی کروڑوں کی جائیداد بن چکی ہیں سبی میں مئی جون میں شجر کاری کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کیے گئے سبی کی عوام اور سبی کی بہتری کیلئے اب ہمیں سوچنا ہوگا کمشنر ڈپٹی کمشنر ہمارے ملازم ہیں سبی کی عوام کو درباری کلچرل چھوڑ کر سبی کیلئے متحد ومنظم ہوکر چاہتا بڑے گا انہوں نے کہا کہ آج کا دن کرپٹ آفیسران کے خلاف اعلان جنگ ثابت ہوگا سبی کے حقوق کے حصول کیلئے تمام سیاسی سماجی عوامی قبائلی افراد کو ایک پلیٹ فارم پو جمع کر کرپشن لوٹ مار کے خلاف جدوجہد کرنی ہوگی ، ارباب کرنسی ہاؤس سبی میں گرینڈ جرگہ کی صدارت چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی نے کی جرگہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا یحییٰ مرغزانی نے حاصل کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد امین خجک نے سرانجام دئیے گرینڈ جرگہ سے ضلعی صدر مجتبیٰ خجک، پیپلز پارٹی کے صدراتی امید وار سردار محمد صادق دہپال ، متحدہ محاز کے محمد اقبال ، جاموٹ قومی موومنٹ کے صدر غلام حسین ابڑو، اے این پی کے جنرل سیکریٹری بختیار ترین ، سعید احمد خجک،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی کمیٹی کے ممبرڈاکٹر سید نور احمد شاہ، ایدووکیٹ میر عنایت اللہ مرغزانی ، امیر جماعت اسلامی میر مظفر نذر ابڑو،انجمن تاجران کے امداد جان باروزئی ، جمعیت علماء اسلام کے مولانا خدا بخش، پی پی پی کے سید ہدایت اللہ شاہ ،ڈاکٹر اللہ داد لونی ، میر اورنگ زیب خجک ، محمد انور دہپال ،ملک احمد خان خجک ، پی ٹی آئی کے اے ڈی خجک سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ترقیاتی کاموں کیلئے سبی کو 50کروڑ روپے کی کثیر رقم فراہم کی ہے مگر افسوس کہ کمشنر سبی سمیت ضلعی انتظامیہ اس کثیر رقم کو من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے فراہم کرکے غیر ضروری کاموں میں لگا کر ضائع کررہے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کیلئے فراہم کی گئی کثیر رقم سے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دے کراچھی خاصی سڑکوں کو توڑ پھوڑ کر دوبارہ سے تعمیر کروایا جارہا ہے جو کہ کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ سبی کی عوام کو سیوریج سسٹم ، پا نی ،بجلی،صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے مگر کمشنر سبی اور ضلعی انتظامیہ سبی اس حقیقت سے آنکھیں بند کرکے غیر ضروری کاموں کو ترجیح دے رہی ہے جو کہ سبی کی عوام کی عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جو کہ مفاد وعامہ کے سراسر خلاف ہے انہوں نے کہا کہ کثیر رقم کو کرپشن کی نظر کرنے کا نیا انداز اپنایا گیا ہے لاکھوں کی لاگت سے دیواریں بنائو توڑو اور پھر لاکھوں روپے لگا کر بنائو انہوں نے کہا کہ سبی میں ہونے والی اس ٹیکنیکل کرپشن کی نظیر شاید ہی کہیں ملتی ہو انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے پیسوں سے عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں ہے مقررین نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان ، نیب بلوچستان سمیت دیگرمرکزی و صوبائی اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سبی میں ہونے والی اس دیدہ دانستہ کرپشن کو فوری طور پر لگام دیکر کرپشن کرنے والے افسران و ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ سبی میں کرپشن کے بازار کو بند نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری کمشنرسبی اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

(جاری ہے)

احتجاجی ریلی میں مقامی صحافی کامران احمد اور فدا حسین سموںکے خلاف ڈپٹی کمشنر کی جانب سے انتقامی کاروائیوں کی بھی مذمت کی گئی جرگہ میں مطالبہ کیا گیا کہ کمشنر وڈپٹی کمشنر کے خلاف مکمل تحقیقات کی جائے اورکرپشن سے لی گئی رقم واپس کی جائے سبی کے دیرینہ مسائل جن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ڈاکٹرز کی کمی کو دور کرنے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ریذیڈنسی کالج یونیورسٹی کے قیام گورنمنٹ بوائز وگرلز کالج اسکولوں میں میںدرپیش مسائل کا خاتمہ کیا جائے ترقیاتی مد میں آئی ہوئی رقم کو درست انداز میں استعمال کرکے سبی کی عوام کو ریلیف دیا جائے گرینڈ جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ کرپشن کے خلاف احتجاجی سلسلہ شروع کیا جائے گا اسی سلسلے میں (آج) شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہرتال کی جائے گی جبکہ احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔