شیخوپور تیزرفتار موٹر سائیکل کی ٹکرا ، معصوم بچی موقع پر جاں بحق

اتوار 4 جون 2017 19:00

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) مریدکے ناروال روڈ پر تیزرفتار موٹر سائیکل سڑک کنارئے کھڑئے رولر سے ٹکرا گئی جسکے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک سالہ بچی موقعہ پر جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا جسکو ریسکیواہلکاروں نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر مریدکے منتقل کردیا جبکہ بچی کی لاش کو متعلقہ تھانہ کی پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نمبری7649ایل ای کیوفیاض علی سکنہ شہزاد ٹائون اپنی بیٹی کے ہمراہ مریدکے ناروال روڈ پر تیزرفتاری سے بے قابو ہوکر سڑک کنارئے کھڑئے رولر سے ٹکرا گیاجسکے نتیجہ میں اس کی ایک سالہ بیٹی نور فاطمہ موقعہ پر ہی جان بحق ہوگئی جبکہ باپ فیاض علی شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیواہلکاروں نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر مریدکے کے ایمرجنسی میں منتقل کرکے ہلاک ہونے والی ایک سالہ بچی نور فاطمہ دختر فیاض کی لاش کو مریدکے پولیس کے حوالہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :