خیبرایجنسی کے علاقے تیراہ میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پربمباری ،کئی ٹھکانے تباہ

اتوار 4 جون 2017 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2017ء) پاک فضائیہ کی جانب سے خیبرایجنسی کے علاقے تیراہ میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پربمباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاک درہ، نری نائو، سپری اور خیربہ راجگل میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کے نقصان کی تصدیق نہیں کی جا سکی البتہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بمباری میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوئے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :