محکمہ توانائی بھی مختص فنڈز خرچ کرنے میں ناکام رہا، 9 ارب کے فنڈز ہونے کے باوجود صرف 3 ارب 71 کروڑ خرچ نہ کیے جانیکاا نکشا ف

اتوار 4 جون 2017 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) محکمہ توانائی بھی مختص فنڈز خرچ کرنے میں ناکام رہا، 9 ارب کے فنڈز ہونے کے باوجود صرف 3 ارب 71 کروڑ خرچ نہ کیے جانیکاا نکشا ف ‘ترقیاتی منصوبے التوا کا شکار ہونے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ توانائی کے لئے مالی سال 2016-17 میں 9 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے تھے۔ جن میں سے صرف 3 ارب 71 کروڑ خرچ کر کیے گئے جبکہ5 ارب 28 کروڑ روپے سرنڈر کر دیئے گئے ہیں۔ فنڈز خرچ نہ کرنے کے باعث نئے بجٹ میں توانائی شعبے کے لئے 9 ارب ہی رکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بائیوماس پاور پلانٹ کا منصوبہ گزشتہ دو سال سے فزیبلٹی رپورٹ سے آگے نہیں جاسکا۔