پانامہ جے آئی ٹی میں انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ وہاں مدعی پارٹی کے دو بندے بیٹھے ہیں ‘ نوازشر یف چاہتے تو انکے بچے جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوتے کیوں جو بیرون ملک کاروبار کر تا ہے پیش ہونا نہ ہونا اسکی مر ضی ہے ‘پانامہ کیس کا فیصلہ جو مر ضی آئے یہ کہنا 80فیصد لوگ (ن) لیگ چھوڑ جائیں گے ایسا بالکل بھی درست نہیں ‘(ن) لیگی سینیٹر سینیٹر مشاہد اللہ خان کا انٹر ویو

اتوار 4 جون 2017 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پانامہ جے آئی ٹی میں انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا کیونکہ وہاں مدعی پارٹی کے دو بندے بیٹھے ہیں ‘ نوازشر یف چاہتے تو انکے بچے جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوتے کیوں جو بیرون ملک کاروبار کر تا ہے پیش ہونا نہ ہونا اسکی مر ضی ہے ‘پانامہ کیس کا فیصلہ جو مر ضی آئے یہ کہنا 80فیصد لوگ (ن) لیگ چھوڑ جائیں گے یہ بالکل درست نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو کے دوران مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ہمیں جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندوں پرمکمل اعتماد ہیں کیونکہ اگر ہمیں ان پر اعتماد نہ ہوتا تو ہم کے بارے میں ضرور بات کرتے لیکن جن دو نمائندوں بارے تحفظات ہیں ان کا ہم اظہار کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے خلاف اپوزیشن والے منفی باتیں کر کے قوم کی توجہ حاصل کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔