�) لیگ احتساب سے بھاگنے کا راستہ تلاش کر رہی ہے مگر قوم انکو بھاگنے نہیں دیگی‘فواد چوہدری

جے آئی ٹی میں نوازشر یف سے بھی پوچھ کچھ ہونی چاہیے کیونکہ شفاف احتساب کیلئے کر پشن کے گارڈ فادر کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا‘ گفتگو

اتوار 4 جون 2017 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ(ن) لیگ احتساب سے بھاگنے کا راستہ تلاش کر رہی ہے مگر قوم انکو بھاگنے نہیں دیگی ‘جے آئی ٹی میں نوازشر یف سے بھی پوچھ کچھ ہونی چاہیے کیونکہ شفاف احتساب کیلئے کر پشن کے گارڈ فادر کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے فواد احمد چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی میں پیش ہوکرشریف خاندان کوئی احسان نہیں کررہایہ لوگ اگر جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوتے تو جیل جاتے مگر اب بھی انکا اصل ٹھکانہ جیل ہے جو انکا انتظار کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہپاکستان کی کرپشن سے نجات کے لیے پاناما کیس ایک تاریخی اورنادرموقع ثابت ہوگا، پاناما کے بعد گارڈفادر کو اسامہ بن لادن سمیت غیرملکی آقاوں سے جمہوریت کے خلاف رقوم لینے کا بھی جواب دینا ہوگا، قوم بہت جلد گارڈفادر کو پہلے کٹہرے اور پھر کوٹھری میں دیکھے گی۔