سیکیورٹی فورسز کاآپریشن ردالفساد کے تحت مستونگ اور سپلنجی میں آپریشن ‘بلوچستان کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا

آپریشن کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ‘2 افسران سمیت5 جوان زخمی

اتوار 4 جون 2017 18:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت مستونگ اور سپلنجی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کر کے بلوچستان کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا۔ آپریشن کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 افسران سمیت5 جوان زخمی ہو گئے۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز نے سپلنجی اور مستونگ میں گزشتہ 2 دن کے دوران خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کرلی اور بلوچستان کو دہشت گردی کے گھنائونے منصوبے سے بچا لیا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 12 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 2 افسران سمیت 5 جوان زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں نے غار میںپناہ لے رکھی تھی۔ دہشت گرد بلوچستان میں بڑے پیمانے پر کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ آپریشن کی مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :