چیچہ وطنی، گندم چوری اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پرچودہ افراد کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 4 جون 2017 18:20

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء)زمیندار کی چار سو من گندم چوری کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاںدینے پر چودہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا، تفصیل کے مطابق گائوں 174-A/9Lسے ایک زمیندار سلیم سبحانی کی 400من گندم14مسلح افراد الفت ، زوار وغیرہ چوری کر کے لے گئے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے زمین پر قبضہ کی کوشش کی اور سلیم سبحانی کو قتل کی دھمکیاں دیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔