ساہیوال، بجلی چوری کرنے پردوملزمان کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 4 جون 2017 18:20

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء) بجلی چوری کرنے والے دوملزمان کے خلاف مقدمہ درج‘ ایک کوگرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا فیض الحسن کو اطلاع ملی کہ بشیر کالونی میں رفیق صابری اور سعید میٹر سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کررہے ہیں جب واپڈا ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزمان نے کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہو ئے واپڈا کے عملہ کے ساتھ ہاتھاپائی کی، پولیس تھانہ غلہ منڈی نے دو ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم سعید کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :