رمضان المبارک میں قرآن مجید کی بلاہدیہ تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، محمداسلم قصوری

اتوار 4 جون 2017 18:20

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء) قرآن محل ساہیوال کے منتظم اعلیٰ محمداسلم قصوری نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں قرآن مجید کی بلاہدیہ تقسیم کا سلسلہ رات 9بجے تک جاری رہے گا، ضرور تمند شہری وطالب علم قرآن محل سے قرآن مجیدودیگر تبرکات بلا ہدیہ حاصل کرسکتے ہیں، ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ قرآن محل ساہیوال روزانہ 2بجے سے رات 9بجے تک کھلا رہے گا جہاںپر ضرورتمند شہری طالب علم قرآن مجید ‘ترجمہ تفسیر ‘حفظ وناظرہ قرآن مجید ‘پارہ جات ‘ کتاب نماز ‘مسنون دعائیں ‘کتاب حج وعمرہ ‘جائے نماز ‘تسبیح ‘عطریات ودینی کتب نقل شناختی کارڈ جمع کروا کر بلا ہدیہ حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ رمضان المبارک میں مقدس صفحات وشہید قرآن مجید کی مساجد ومدارس وسکولوں وکالجوں وغیرہ سے براہ راست وصولی اور تحفظات کا اہتمام کیاگیاہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اوراق مقدسہ کے دائمی شرعی محفوظ تحفظ کیلئے ایک اور قرآن محل کا کام جاری ہے جو اگلے دو سال تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :