مختلف منتخب شعبوں میں پی ایچ ڈی سٹڈیز کے خواہاں طلبہ سے اوورسیز سکالرشپس کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

اتوار 4 جون 2017 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے مختلف منتخب شعبوں میں پی ایچ ڈی سٹڈیز کے خواہاں طلبہ سے اوورسیز سکالرشپس کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ تعلیمی وظائف (HRDI-UESTP/UETS) (بیچ VI) کے تحت دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ تعلیمی وظائف غیر معمولی قابلیت رکھنے والے پاکستانی اور آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کو دینے کی پیشکش کی گئی ہے اور یہ وظائف ان منتخب شعبوں میں دیئے جائیں گے جن کا پاکستان کی ترقی پر براہ راست اثر پڑے۔

سکالرشپس کی پیشکش ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید اور پرکشش ممالک میں براہ راست پی ایچ ڈی پروگرام کے تحت کی جا رہی ہے۔ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے پروگراموں میں زراعت، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، مینجمنٹ سائنسز و بزنس ایجوکیشن میڈیکل سائنسز، فزیکل سائنسز اینڈ سوشل سائنسز کے شعبے شامل ہیں۔