شمسی توانائی کے ٹیوب ویلوں کیلئے قرضہ سکیم پر عمل درآمد کیلئے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے

اتوار 4 جون 2017 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء) شمسی توانائی کے ٹیوب ویلوں کیلئے قرضہ سکیم پر عمل درآمد کیلئے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس کے تحت وفاقی حکومت کاشتکاروں کی جانب سے واجب الادا مارک اپ خود ادا کرے گی۔ اس سکیم کے تحت 3 برسوں کے دوران 30 ہزار سولر ٹیوب ویل نصب کئے جائیں گے اور ساڑھے 12 ایکڑ اراضی کے حامل چھوٹے کاشتکار اس سکیم سے استفادہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت خوراک و زراعت اور وزارت خزانہ عمل درآمد کے طریقہ کار اور شرائط مقرر کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے پانچ سال کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری ذرائع نے کہا کہ آسان شرائط کے قرضے فراہم کئے گئے اور اس مقصد کیلئے نظرثانی شدہ درخواستوں کا طریقہ بھی متعارف کرایا گیا اور بینکوں سے مشاورت کے بعد اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے اور یہ اقدامات کاشتکاروں کیلئے مفید اور حوصلہ افزاء رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :