پڑوسی ممالک کی دراندازی اوردھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے،اسلامی عسکری اتحاد مسلم ممالک میں فسادات کے خاتمہ کا سبب بنے گا، احمدلدھیانوی

اتوار 4 جون 2017 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2017ء) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ پڑوسی ممالک کی دراندازی اوردھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے،اسلامی عسکری اتحاد مسلم ممالک میں فسادات کے خاتمہ کا سبب بنے گا،مسلم ممالک میں انتہاپسندی اوردہشت گردی ایک منظم سازش ہے،فرقہ واریت کے نام پر مسلم ممالک کو کمزور کیا جارہاہے،شرپسند عناصر حرمین شریفین پر قبضہ چاہتے ہیں،حرمین مسلمانوں کا مرکز و محور ہے،اس پر حملہ تمام مسلمانوں پر حملہ تصور ہوگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،مزید کہاکہ پاک سعودیہ دوستی دنیا بھر میں مثالی دوستی ہے،حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پاکستان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگا،آج سے تیس سال قبل اہلسنت والجماعت کے بانی مولانا حق نواز جھنگوی نے حرمین شریفین کے دشمن کا بے نقاب کردیا تھا جس کے سبب ہمارے 8ہزار سے زائد کارکنوں کو شہید کیا گیا،اسلامی عسکری اتحاد کا قیام مولانا حق نواز جھنگوی کاخواب تھا،حرمین شریفین کا تحفظ تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :