توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ڈنمارک نے تعاون کی پیش کش کردی

ڈینش ٹیکنالوجی سے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے معاون ثابت ہوگی،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈنمارک سفیر اولے تھونکے

اتوار 4 جون 2017 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2017ء) پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیر اولے تھونکے نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی و آبی بحران سے نمٹنے کے لئے ڈینش ٹیکنالوجی وتعاون سے مستفید ہوسکتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا اسلام آباد میں تعینات ڈنمارک کے سفیر اولے تھونکے نے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سیکیورٹی حالات پہلے سے کافی بہتر ہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ کے بے پناہ مواقع ہیں دونوں ممالک کے درمیاں بہترین سیاسی سفارتی اقتصادی و تجارتی تعلقات ہیں برآمدات اور تجارتی حجم کو 250ملین ڈالر بڑھایا جائے گا ڈنمارک کے سفیر اولے تھونکے نے مزید کہا ہے کہ ڈنمارک اپنی ضروریات سے 50فیصد زائد توانائی پیدا کررہاہے پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں توانائی بحران کو ختم کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ ہیں ڈنمارک میں توانائی کے حصول کیلئے ونڈ فارم اور ونڈمل کا استعمال کیا جاتا ہے ڈنمارک کے پاس توانائی حاصل کرنے کیلئے بہترین حدید ٹیکنالوجی موجود ہے پاکستان اس وقت توانائی اور آبی ذخاہر کو محفوظ کرنے کے لئے مسائل سے گزررہاہے۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر پاکستان کا اہم مسئلہ ہے پانی کو محفوظ کرنے سے متعلق پاکستان کو ڈینش ماڈل سے مستفید ہونا چاہئیے جبکہ توانائی کے ساتھ ساتھ آبی بحران سے نمٹنے کیلئے بھی ڈنمارک ٹیکنالوجی سے پاکستان متفید ہوسکتاہے ڈنمارک کے سفیر نے کہا ہے کہافغانستان میں قیامامن اور استحکام کیلئے پاکستان کا کردار کلیدی ہے افغانستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک کو دہشت گردی کے چیلنج کا سامناہے جبکہ عالمی سطح دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششوں کو بربوط بنایا جائے۔