پاک بھارت میچ 2ٹیموں کامقابلہ نہیں2قوموں کاٹاکراہوتاہے، خواجہ محمد آصف

پاکستانی ٹیم کے ساتھ قوم کی دعائیں ہیں، دل کھول کراوراعتمادکیساتھ کھیلو ،اللہ آپ کاحامی وناصرہو، وزیر دفاع کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام

اتوار 4 جون 2017 17:00

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے قومی ٹیم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ 2ٹیموں کامقابلہ نہیں بلکہ2قوموں کاٹاکراہوتاہے، پاکستانی ٹیم کے ساتھ قوم کی دعائیں ہیں، دل کھول کراوراعتمادکیساتھ کھیلو!اللہ آپ کاحامی وناصرہو۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاک بھارت میچ 2ٹیموں کامقابلہ نہیں بلکہ2قوموں کاٹاکراہوتاہے، پاکستانی ٹیم کے ساتھ قوم کی دعائیں ہیں اور آج ہماری فتح ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے دعاگوہیں کہ وہ ضرورفتح حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے مابین اعصاب شکن مقابلہ ہورہا ہے اور دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پر امید ہیں۔