محکمہ سوئی گیس اٹک کی جانب سے بل جمع کرا نے کی آخری تاریخ سے 1روز قبل صارفین گیس کو بلوں کی تقسیم اور بقایاجات پھر سے بلوں میں شامل کرنے پر شہریوں کو مشکلات

اتوار 4 جون 2017 16:40

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء) محکمہ سوئی گیس اٹک کی جانب سے بل جمع کرا نے کی آخری تاریخ سے 1روز قبل صارفین گیس کو بلوں کی تقسیم اور گزشتہ کئی ماہ سے درست کرائے جانے والے بقایاجات کو پھر سے بلوں میں شامل کرنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہی․جنہوں نے وفاقی وزیر کے نام درخواست میں محکمہ سوئی گیس اٹک کی صورتحل درست کرنے کا مطالبہ کیا ہی․ تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی اٹک کے رہائشی سید رضا حیدر نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدکے نام دی جانے والی درخواست میں کہا ہے کہ محکمہ سوئی گیس اٹک کے تمام شعبوں میں صارفین کی مدد کیلئے موجود اہل کاروں کا رویہ صارفین سے انتہائی غیر مہذب ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ چند ماہ سے ہزاروں روپے بقایا جات کی مد میں بلوں میں شامل کیے جا رہے ہیں اور بل تاریخِ ادائیگی سے صرف ایک روز قبل تقسیم کیے جاتے ہیں شہر کے مرکز میں محکمہ کا کوئی کسٹمر سروس سنٹر بھی موجود نہیں ہی․شہر سے 5کلو میٹر کے فاصلے پر سوئی گیس کی عمارت تک خواتین ، بوڑھوں اور بیماروں کی رسائی مشکل ہی․ انہوں نے شیخ آفتاب احمد سے استدعا کی ہے کہ محکمہ سوئی گیس کو ہدایت کی جائے کہ وہ اپنے دفتری نظام کو بہتر کریں اور ایک مرتبہ درست کروائے جانے والے بل کے بقایا جات بار بار اگلے بلوں میں نہ بھیجیں․ تاریخ ادائیگی سے کم از کم ایک ہفتہ قبل بلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائی․ مزید یہ کہ شہر کے مرکز میں بھی کسٹمر سروس سنٹر قائم کیا جائے تا کہ صارفین کو سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :