ہیلتھ اتھارٹی لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور خدمات سرانجام دے رہی ہے،ڈپٹی کمشنر

اتوار 4 جون 2017 16:40

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ہیلتھ اتھارٹی لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کے پیرا میڈیکل سٹاف کاسروس سٹرکچربحال کر کے ملازمین کے دل جیت لئے ہیں ۔حکومت پنجاب عوام کی فلاح وبہبود کیلئے محکمہ صحت کوخطیر فنڈز مہیا کر رہی ہے تاکہ سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سو فیصد سہولیات کو یقینی بنایاجاسکے او رلوگ سرکاری ہسپتالوں کو چھوڑ کر پرائیویٹ ہسپتالوں میںعلاج کو ترجیح نہ دیں۔

انہوں نے یہ بات محکمہ صحت کے پیرامیڈیکل سٹاف کے سروس سٹرکچر کی بحالی او راس پر عمل درآمد کے نتیجے میں ملازمین کی ترقی کے آرڈرز کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نصرت ریاض ‘ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عرفان فرید ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسلم چوہدری ‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر پرویز حیدر ‘ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ او رصدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ملک محمد یوسف کے علاوہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں او رسٹاف بڑی تعداد میں موجود تھی ۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ پیرامیڈیکل سٹاف کے سروس سٹرکچر کی بحالی او راس پر عمل درآمد ان کا بنیادی حق تھا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی پالیسی ہے کہ جن محکموں کے ملازمین کی ترقیاں رکی ہوئی ہیں انہیں بلا تاخیر ترقی دی جائے تاکہ ان کے اندر پہلے سے بھی زیاد ہ محنت او رجانفشانی سے عوام کی خدمت کا جذبہ پیدا ہو او روہ دکھی انسانیت کی خدمت بھر پور انداز میںکریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی سہولیات کیلئے ان کے ساتھ ا پنے رویوں کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے ضلع کونسل کے شعبہ ہیلتھ سمیت تمام معاملات او رمسائل 30 جون سے قبل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔