آرپی او کی زیر صدارت فرنٹ ڈیسک پر سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میںکانفرنس

اتوار 4 جون 2017 16:40

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء)ریجنل پو لیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید کی زیر صدارت فرنٹ ڈیسک پر مزید سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ایک ویڈیو لنک کانفرنس آر پی اودفتر میں منعقد کی گئی۔کانفر نس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری، اے ڈی آئی جی عامر مشتاق،ریجنل بلڈنگ کلرک فہد حنیف نے میٹنگ میں شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب وقاص حسن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر خالد مسعود چوہدری بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے کہا کہ سرگودھا ریجن کے تمام 66تھانوں کے اندر پہلے سے قائم شدہ فرنٹ ڈیسک پر عوام کو اضافی سہولیات مہیا کرنے کا یہ پروجیکٹ ہے۔

(جاری ہے)

اس پروجیکٹ کے تحت تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر اور تمام ایس ڈی پی اوز کے دفاتر آنے والے سائلین کے لیے بہترین انتظار گاہیں اورواش رومزبنائے جا رہے ہیں۔

ضلع سرگودھا اور ضلع میانوالی میں اس پروجیکٹ پر کام شروع ہو چکا ہے جب کہ اسی میٹنگ کے اندر ضلع خوشاب اور ضلع بھکر کے لیے اس پروجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے اور آر پی او سرگودھا نے ان دونوںا ضلاع کے اندر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔آر پی او سرگودھا نے مزید کہا کہ زیر تعمیر تھانہ جات اور دفاتر ایس ڈی پی اوز کے اندر بھی یہ سہولیات مہیا کی جائیں گئی۔