پولیس کی منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی , 23ملزمان گرفتار

اتوار 4 جون 2017 16:40

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء) پولیس کی منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی , 23ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے احمد شیر سکنہ سیدوآنہ سے ہیروئن715گرام، ایس ایچ او تھانہ شاہ پور صدرنے نفری کے ہمراہ سنیپ چیکنگ کے دوران محمد فاروق سکنہ خوشاب سے چرس2300گرام، محمد احمد سکنہ خوشاب سے چرس1580گرام، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اللہ رکھا سکنہ مٹیلہ سے چرس1580گرام، نواز سکنہ معظم آباد سے شراب20بوتل، آصف سکنہ معظم آباد سے شراب10بوتل،تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے عبدالرحمن سکنہ شاہ پور صدر سے چرس355گرام، شوکت سکنہ اللہ جوایا سے چرس285گرام، محمد علی سکنہ خوشاب سے چرس370گرام،تھانہ اربن ایریا پولیس نے سانول سکنہ بستی عیسائیاں سے شراب110بوتل، زبیر سکنہ عیدگاہ روڈ سے پسٹل30بورمعہ3گولیاں،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے شوکت سکنہ فیکٹری ایریا سے شراب25بوتل، علی احمد سکنہ حافظ آباد سے شراب20بوتل،تھانہ جھاوریاں پولیس نے محمد منیر سکنہ جھاوریاں سے شراب10بوتل،فقیر سکنہ جھاوریاں سے شراب20بوتل،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے جاوید سکنہ حیدر آباد ٹاؤن سے شراب30بوتل،آصف سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے شراب20بوتل، جاوید سکنہ حیدر آباد ٹاؤن سے پسٹل30بور معہ 5گولیاں،تھانہ کینٹ پولیس نے آصف سکنہ چک47شمالی سے شراب10بوتل،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے گل محمد سکنہ کوٹ اللہ یار سے پسٹل30بور معہ3گولیاں، تھانہ میلہ پولیس نے عباس سکنہ چھنی ڈال سے پسٹل30بور معہ 2گولیاں،تھانہ پھلروان پولیس نے عظمت سکنہ بھیرہ سے پسٹل30بور معہ 2گولیاں،تھانہ عطاء شہید پولیس نے اظہر اقبال سکنہ چک86جنوبی سے پسٹل30بور معہ 2گولیاںبرآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :