ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی آن لائن تصدیق کا نظام متعارف کرا دیا ، 29مئی سے ڈگری ہولڈرزکو سہولت دے دی گئی

اتوار 4 جون 2017 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی آن لائن تصدیق کا نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت 29مئی سے ڈگری ہولڈروں کو یہ سہولت دے دی گئی ہے کہ وہ آن لائن اپنی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے اپلائی کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس سسٹم کے تحت پہلے ڈگری ہولڈر آن لائن اپلائی کریں گے جس کے بعد ایچ ای سی اس کی جانچ پڑتال کرے گی۔ اس کے بعد ڈگری ہولڈر اپنے ڈاکومنٹس اور فیس کورئیر کمپنی کے ذریعے جمع کرائے گا پھر ایچ ای سی اس کو شیڈول دے گی اوروہ مقررہ تاریخ کو ایچ ای آسکے کر اپنی ڈگریوں کی تصدیق کرا سکے گا امیدوار کو اسی روز تصدیق شدہ ڈگریاں دے دی جائیں گی۔